اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپ کی ان فوجی مشقوں میں جرمنی، فرانس، ترکی، امریکہ اور برطانیہ نے حصہ لیا ہے- ہزاروں برطانوی فوجیوں نے اپنے جنگی طیاروں اور جنگی بحری جہازوں کے ساتھ اپنی سب سے بڑی فوجی مشقیں سنیچر کے دن سے شروع کر دی ہیں- برطانوی اخبار اکسپریس نے رپورٹ دی ہے کہ "مشترکہ جنگجؤوں کی مشقوں" کے زیر عنوان انجام پانے والی ان فوجی مشقوں میں پچاس جنگی بوٹ اور آبدوزیں، ستر جنگی طیارے اور تیرھ ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں- ان مشقوں میں حصہ لینے والے ممالک، امریکہ، جرمنی،فرانس اور ترکی یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ دشمن کے جنگی طیاروں اور بحری جہازوں کا پتہ لگانے اور حملوں کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں- یہ فوجی مشقیں ایسے عالم میں انجام پا رہی ہیں کہ روسی آبدوز گذشتہ ہفتے اسکاٹلینڈ کے سمندری حدود کے بہت قریب پہنچ گئی ہے اور یوکرین کے بحران کے پیش نظر مغرب کو تشویش ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ روس اپنی آبدوزوں اور جنگی جہازوں سے جارحانہ رویہ اختیار کرکے یورپ اور شمالی امریکہ کی دفاعی طاقت کو آزمانا چاہتا ہو- مغرب کی فوجی مشقوں کے جواب میں روس نے بھی کچھ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں-
.......
/169